(اکمل سومرو)یونیورسٹیوں کیلئے حکومت کی دوہری پالیسی،حکومت نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو انٹرنیشنل ڈگری کے اجراء کیلئے چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا، غیر ملکی اداروں سےمعاہدے کیلئے پرائیویٹ یونیورسٹیوں پر ایچ ای سی کے قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔
حکومت نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو انٹرنیشنل ڈگری کے اجراء کیلئے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کی ڈگریاں آفر کرنے کیلئے حکومتی پاپندی ختم کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں وزارت تعلیم نے مراسلہ جاری کیا ہے۔
نجی یونیورسٹیوں کو غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی آزادی ہوگی۔لاہور سمیت ملک بھر کی 80 سے زائد پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو حکومتی پالیسی سے فائدہ ہوگا۔ نئی حکومتی پالیسی کے نفاذ سے پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں جاری فارن ڈگریوں کو قانونی حیثیت مل گئی ہے۔غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدہ کی حکومتی شرائط صرف سرکاری یونیورسٹیوں پر لاگو ہوں گی۔