ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ،حفاظتی ضمانت کیلئے ملزم کی عدالت میں موجودگی لازم قرار

Lahore Highcourt
کیپشن: Lahore Highcourt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کیلئے ملزم کی عدالت میں موجودگی لازم قرار دے دی۔

عدالت نے قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے ملزم عابد فاروق کی سپین سے واپس آنے پر گرفتار نہ کرنے کی درخواست خارج کر دی، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ضابطہ فوجداری کے تحت ملزم کی غیر موجودگی میں ضمانت قبل از گرفتاری نہیں ہو سکتی۔

عابد فاروق کے سپین فرار ہونے پر عدالت نے اسے اشتہاری قرار دے رکھا ہے،ملزم کے خلاف گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے تھانوں میں 2007 اور 2012 میں 3 مقدمات درج کئے گئے،سرکاری وکلا نے ملزم کی عدم موجودگی میں ضمانت کی مخالفت کی۔