آئی فون کی خصوصیات والا فون نوکیا نے صرف 35 ہزار میں متعارف کرادیا

14 Feb, 2022 | 03:46 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک :  تین دن تک برقرار بیٹری، 50 میگا پکسلز کے تین کیمرے اور قیمت اپنے مدمقابل سے بہت کم, نوکیا نے طویل انتظارکے بعد بالاخرجی 21 اسمارٹ فو ن مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق میٹل لک کا حامل جی21 فون کے نچلا پینل ٹیکسچر فنش کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ 6.5 انچ کے ایل سی ڈی پینل کے ساتھ 90  ہرٹنز کا ریفریش ریٹ لئے  یہ جی سیریز کا پہلا فون ہوگا۔صارفین کے لئے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب اس فائیو جی فون پر وہ نیٹ فلیکس کی ایچ ڈی اسٹریم دیکھ سکیں گے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے کے ساتھ 8 میگاپکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-02-14/news-1644834570-9010.jpg
فون کی سائڈ پر لگا فنگر پرنٹ ریڈر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد اسمارٹ فون اوپن ہوگا جبکہ فیس لاک کی آپشن بھی دی گئی ہے  چاہے آپ نے ماسک بھی پہن رکھا ہو فون آپ کو پہچان لے گا۔سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ جی 21 اب سپوٹیفائی اور ایکسپریس وی پی این انسٹالیشن کے ساتھ ملےگا جبکہ وی پی ا ین کی سہولت ایک ماہ کے لئے مفت ملے گی۔
فون میں 3.5 ملی میٹر کا ہیڈ فون جیک ہے جبکہ یہ جی 21 نوکیا دو رنگوں یعنی نارڈک بلیو اور ڈسک میں دستیاب ہے۔ فون میں اب تک کی سب سے زیادہ طاقتور چپ یعنی ''یونی سوک T606 '' نصب ہے یادرہے جی 20 میں Helio G35 چپ نصب تھی ۔ اسی طرح جی 21  ڈوئل سم کی آپشن کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 یا 128 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے  میموری کارڈ کی علیحدہ سلاٹ ہے ۔ جی 21 میں اینڈرائڈ 12 متعارف کرایا جارہا ہے ایچ ایم ڈی کی سافٹ وئیر اسپورٹ کے ساتھ جسے آئندہ تین سال تک اینڈرائڈ 13  کی اپ گریڈیشن اور سکیورٹی پیچز ملیں گے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-02-14/news-1644834783-1551.jpg
تین کیمروں پر مشتمل یونٹ جس میں مین سینسر 50 میگا پکسلز کا ہے جبکہ دیگر دو کیمرے یعنی میکرو کمیرہ اور ڈیپتھ سینسر دو دو میگا پکسلز کے ہیں ۔ کیمرے نائٹ موڈ میں بھی کام کرنے کے اہل ہیں۔کیمرے کا سب سے انٹرسٹنگ فیچر اس یک 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جس کی معیاد 72 گھنٹے یا تین دن ہے اسے 18 واٹ کی اسپیڈ سے چارج کیا جاسکتا ہے ۔ کیمرے کے  ساتھ 10 واٹ کا چارجر اور یوایس بی کیبل باکس میں فراہم کی جارہی ہے۔ جس کے ساتھ جینوئن ایئر بڈز ، اسکرین پروٹیکٹر اور جیلی کیس بھی مفت دئیے جائیں گے۔ قیمت مد مقابل اسمارٹ فونز کے مقابلے میں بہت کم یعنی صرف 200 ڈالر (35 ہزار روپے پاکستانی ) ہے۔

API Response:
مزیدخبریں