ویب ڈیسک : تین دن تک برقرار بیٹری، 50 میگا پکسلز کے تین کیمرے اور قیمت اپنے مدمقابل سے بہت کم, نوکیا نے طویل انتظارکے بعد بالاخرجی 21 اسمارٹ فو ن مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق میٹل لک کا حامل جی21 فون کے نچلا پینل ٹیکسچر فنش کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ 6.5 انچ کے ایل سی ڈی پینل کے ساتھ 90 ہرٹنز کا ریفریش ریٹ لئے یہ جی سیریز کا پہلا فون ہوگا۔صارفین کے لئے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب اس فائیو جی فون پر وہ نیٹ فلیکس کی ایچ ڈی اسٹریم دیکھ سکیں گے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے کے ساتھ 8 میگاپکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔