ویب ڈیسک: ہاتھیوں کے دماغ بڑے ہیں۔ در حقیقت، کوئی دوسرا زمینی جانور اس سائز کا دماغ نہیں رکھتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، وہ بہت ذہین جانور ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ہاتھی کبھی نہیں بھولتے اور ان کی ذہانت کی سطح صرف ان کی متاثر کن یاداشت کے بارے میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی ان کی وفاداری بھی ضرب المثل ہے۔
اس کی مثال ہے رینی جو ہاتھیوں کو سنبھالنے کی ٹریننگ لینے کے لئے تھائی لینڈ پہنچا اور ٹریننگ کے دوران اس کی دوستی ایک ہاتھی سے ایسے ہوئی کہ ہی ہاتھی بن گیا ہے اس کا ساتھی۔
View this post on Instagram
نہ صرف دونوں مل کر کھیلتے ہیں بلکہ یہ ہاتھی اسے نہلاتا ہے، شیمپو لگاتا ہے۔۔۔ موبائل سے سیلفیاں لیتا ہے اور کبھی کبھی ایسی خطرناک شرارتیں بھی کرتا ہے جس سے رینی گھبرا جاتا ہے۔