اب بلیک بیری کے فون نظر نہیں آئیں گے

14 Feb, 2022 | 02:49 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : بلیک بیری اب مارکیٹ میں نظر نہیں آئیں گے کمپنی نے مبینہ طور پر آن ورڈ موبلٹی کے ساتھ اپنا لائسنس معاہدہ منسوخ کر دیا ہے اور اب نئے اسمارٹ فونز تیار نہیں کئے جائیں گے.

بلیک بیری نے اپنے موبائل پیٹنٹ اثاثوں کو $600 ملین کی رقم میں کیٹپلٹ آئی پی انوویشنز انکارپوریشن نامی کمپنیوں کے کنسورشیم کو مکمل طور پر فروخت کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔بلیک بیری کو 2022 میں فزیکل کی بورڈ کے ساتھ ایک بالکل نئے 5G سے چلنے والے اینڈرائیڈ فون کے ساتھ واپسی کرنا تھا لیکن اب صورتحال مختلف ہوگئی ہے۔

اگست 2020 میں،آن ورڈ موبلٹی نے کینیڈا کی سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ لائسنس ڈیل کا اعلان کیا جب ٹی سی ایل نے 3 سال سے زائد عرصے کے بعد اس سے علیحدگی اختیار کی۔آن ورڈ موبلٹی 2021 کے پہلے ششماہی میں اپنا پہلا بلیک بیری فون لانچ کرنے والی تھی، تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی ڈیوائس جاری نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں