پاکستان کی درآمدات میں ریکارڈ اضافے کا امکان، ماہرین نے خبردار کردیا

14 Feb, 2022 | 02:27 PM

Arslan Sheikh

وقاص عظیم: پاکستان کی درآمدات میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نےآئندہ چار سال کیلئے پاکستان کی درآمدات اور برآمدات کی تخمینہ رپورٹ جاری کردی۔

ملکی درآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنےمیں آرہاہے، آئندہ چار سال بھی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے درآمدات میں مسلسل اضافے پر خبردار کردیا۔
عالمی مالیاتی ادارےکا کہنا ہے کہ رواں مالی سال درآمدات 66ارب76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال درآمدات 67ارب 15کروڑ 70لاکھ ڈالررہنے کی توقع ہے۔ دو ہزار تئیس چوبیس میں69 ارب 75کروڑ 40 لاکھ ،چوبیس پیس میں میں 72 ارب 41کروڑ 10لاکھ ڈالرز جبکہ پچیس چھبیس میں درآمدات 75ارب 88کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ 
درآمدات کے مقابلے میں آئی ایم ایف کا  کہنا ہے کہ برآمدات رواں سال 30 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔ وزارت تجارت نے اس سال کیلئے برآمدات کا ہدف 31 ارب 21 کروڑ ڈالرز مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق دو ہزار بائیس تئیس میں درآمدات 31ارب 64 کروڑ20 لاکھ ڈالر، تئیس چوبیس میں 33ارب 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ،چوبیس پچیس میں 35ارب 55کروڑڈالرز اوردوہزار پچیس چھبیس میں برآمدات 37ارب 89کروڑ10لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔ 
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ مزید بڑھےگا، جس سے مہنگائی کا طوفان آئےگا۔ 

مزیدخبریں