ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس,یوکرین کشیدگی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

روس,یوکرین کشیدگی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روس اوریوکرین کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالرہو گئی  جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالرہو گئی  جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یاد رہے  یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے بعد امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی وقت بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکا ، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے بعد جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا ہے۔

یاد رہے امریکہ، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے بعد جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوکرین چھوڑ کر واپس آ جائیں یا کسی دوسرے ملک منتقل ہو جائیں۔ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے بعد امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی وقت بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق روس بیجنگ میں منعقدہ سرمائی اولمپکس کے اختتام سے قبل یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ نے یورپی اقوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس امریکی رپورٹ پر کییف حکومت نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔