ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلیک میں ٹکٹ کیوں فروخت کی؟ ایس ایچ او بچوں کوگریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا

SHO torture on Children
کیپشن: SHO and Child
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: قذافی سٹیڈیم کے باہر پولیس نے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے کے الزام میں بچوں کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او اور اہلکار بچوں کو گریبان سے پکڑ کر گاڑی میں ڈالتے رہے۔

پی ایس ایل سیون میں لاہور قلندرزنے پلے آف مرحلے میں رسائی کی راہ ہموار کر لی ہے۔لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر میچ جیت لیا۔ لاہور قلندرز کے سپورٹرز کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے آئندہ میچز میں ٹیم مزید اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوگی۔

میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم آئے شائقین کافی پرجوش دکھائی دیئے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب قذافی سٹیڈیم کے باہر پولیس نے بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے کے الزام میں چار بچوں کو حراست میں لیا۔

ایس ایچ او مدثراللہ اور اہلکار بچوں کو گریباں سے پکڑ کر گاڑی میں ڈالتے رہے۔ اہلکار بچوں کو پکڑ کر گھسیٹتے بھی رہے اور گاڑی میں پولیس سٹیشن گلبرگ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا  کہنا ہے کہ بچوں کو میچز کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔