بھارتی ایئر ایمبولینس کی پاکستانی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

14 Feb, 2021 | 09:27 PM

Arslan Sheikh

نبیل ملک: کلکتہ سے دوشنبے جانے والی بھارتی ایئر ایمبولینس کا ایندھن کم پڑ گیا، مدد کے لیے لاہور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا، انسانی ہمدردی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد اترنے کی اجازت دی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر ایمبولینس کے کپتان نے لاہور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جہاز کا ایندھن کم ہے، تیل بھروانے کے لیے لاہور یا اسلام آباد لینڈ کرنا چاہتا ہوں، لاہور کنٹرول ٹاور نے اعلی حکام سے اجازت لے کر ایئر ایمبولینس کو لاہور کی بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ بھجوا دیا۔

بھارتی ایئر ایمبولینس ایندھن کے حصول کے لیے اسلام آباد میں لینڈ ہوئی- ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر ایمبولینس میں ایک برطانوی مریض سمیت عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات صحت کا عملہ بھی برطانوی مریض کا چیک اپ کرنے کے لیئے تیار رہا۔ 

ایمرجنسی لینڈنگ کی صورتحال سے سول ایوی ایشن حکام نے برطانوی ہائی کمشن کو بھی آگاہ کیا۔ اسلام آباد میں ایک گھنٹہ قیام کے بعد بھارتی ایئر ایمبولینس اپنی منزل دو شنبے کی جانب روانہ ہو گئی۔ 

مزیدخبریں