زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کے چھنو بوائےعلی ظفر پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی کی لانچنگ تقریب میں پرفارم کرنے کی خبر جھوٹ نکلی۔
تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکارو اداکار علی ظفر پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پر فارم نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے باقاعدہ ٹویٹ بھی کردیا ہے۔ علی ظفر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کی لانچنگ تقریب میں پر فارم نہیں کروں گا۔
واضح رہے چیئرمین پی سی بی وسیم خان نے بیان دیا تھا کہ علی ظفر پی ایس ایل کی لانچنگ تقریب میں پرفارم کریں گے۔