(سٹی 42) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پرزیر گردش نازیبا ویڈیو پر خاموشی توڑ دی۔
مشہور شخصیات کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے ان کے نام سے غیر اخلاقی ویڈیو کو منسوب کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا معمول بن گیا، سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے ایک نازیبا ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون اداکارہ مہوش حیات ہیں، جس کا اداکارہ مہوش حیات نے اپنا جواب ایک حدیث شیئر کرتے ہوئے دیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’جو کسی مسلمان کی بُرائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اس کو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس وقت تک رَدْغَۃ ُ الخَبال(یعنی جہنم میں وہ جگہ جہاں دوزخیوں کی پِیپ اور خون جمع ہوگا) میں رکھے گا جب تک اس کے گناہ کی سزا پوری نہ ہولے۔
کچھ روز قبل اداکارہ ایمن زمان کے نام سے بھی منسوب کرکے سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو وائرل کی گئی تھی جس کی انہوں نے ایک تفصیلی یوٹیوب ویڈیو میں وضاحت دی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ایک لڑکی کے پاس عزت ہوتی ہے اور اگر اسی پر داغ لگ جائے تو باقی کیا رہ جاتا ہے،اس طرح کی حرکت سے کوئی لڑکی خود سوزی پر بھی مجبور ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ بہت ہی مختصر عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اب تک بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی، لوڈ ویڈنگ، چاولہ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔