(سٹی42) ٹک ٹاک پر اپنی پہچان بنانے والی اور متعدد شوز میں کام کرنے والی سٹار نے نے جیون ساتھی چن لیا اور خاموشی کے ساتھ رشتہ وزدواج میں منسلک ہوگئی،اپنے نکاح کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی مشہور اور ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی سٹارخدیجہ خان نے نکاح کرلیا۔خدیجہ خان نے اپنے نکاح کی تصویریں فیس بک کے زیر استعمال چلنے والی انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، پوسٹ کی گئیں مختلف تصویروں وہ منفرد انداز اپنائے ہوئے ہیں جبکہ اس تقریب میں عزیزواقارب بھی شامل ہیں،ایک تصویر کے کیپشن میں اپنے شوہر کو انگوٹھی پہناتے ہوئے لکھا کہ’جب آپ میرا ہاتھ تھامتے ہیں تو لگتا ہے آپ نے میرا دل بھی تھام لیا۔‘
View this post on Instagram
شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئیں تصاویر میں ٹک ٹاک سٹار نےگولڈن رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے،ان کے نکاح کی تصاویروں کو دیکھ کرسوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دعائیں، نیک خواہشات دی جارہی ہیں،واضح رہے کہ خدیجہ خان کے ٹک ٹاک پر 17 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہیں دو لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
یار رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک سٹار اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا اس وقت سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں، ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔دوسرے نمبر پر میزبان اور ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب ہیں جن کے اس ایپ پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اسی طرح تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر، چوتھے نمبرعلشبہ انجم ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر حور ماہاویرا موجود ہیں۔