ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی گاڑی کو حادثہ

پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی گاڑی کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

ذرائع کے مطابق معروف گلوکار، موسیقار، سماجی کارکن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی دھند کے باعث گکھڑکے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکر اگئی ، حادثے میں ان کا بھتیجا زخمی ہو گیا تاہم  پی ٹی آئی رہنما اور دیگر اہلخانہ محفوظ رہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،  چیئرمین ہلال احمر کے بھتیجے کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔

ابرارالحق ایک پاکستانی سیاست دان ، مخیر اور گلوکار نغمہ نگار ہیں، ابرار الحق نے سیاست کے ساتھ ساتھ موسیقی کی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوایا،  ان کی پہلی 1995 البم بیلو ڈی گھر نے  دنیا بھر میں 40.3 ملین سے زیادہ البم فروخت ہوئیں ، جس سے ان کا گھریلو نام بن گیا اور انہیں "کنگ آف پاکستانی پاپ " کا خطاب ملا، دنیا بھر میں موجود ان کے مداح ابرار الحق کی سحر انگیز آواز سن کر خیالات میں ڈوب جاتے ہیں،  انہیں یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن سے نوازا گیا ۔

  ابرار الحق صحارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین ہیں ، جو ایک غیر منافع بخش رفاہی تنظیم ہے جو 1998 سے نارووال اور گردونواح کے لوگوں کو صحت کی سہولیات مہیا کرتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer