مال روڈ (قذافی بٹ) سینیٹ انتخابات کا دنگل، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ( ن )نے نمبر گیم کی بنیاد پر پہلوان میدان میں اتار دیئے، ایک ایک نشست کے لئے دونوں پارٹیوں میں برابر کا جوڑ ہے۔
پاکستان میں تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی اور (ن) ن لیگ نے اپنے حصے کے مطابق حتمی امیدوار میدان میں اتار دیئے، تحریک انصاف کے سیف اللہ نیازی، اعجاز چودھری اور عون عباس بپی کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیا گیا، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر ساجد میر اور سینیٹرمشاہد اللہ خان جنرل نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدوار ہیں، خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف نے ڈاکٹر زرقا اور(ن) لیگ نے سعدیہ عباسی کو ٹکٹ دیا، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے علی ظفر اور (ن) لیگ کے اعظم نذیر تارڑ امیدوار ہیں، (ق) لیگ کے کامل علی آغا کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی 11 سیٹوں پر کل 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، پی ٹی آئی سے سیف اللہ نیازی، جمشید اقبال چیمہ نے جنرل نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرائے،مسلم لیگ( ن) سے جنرل نشستوں کیلئے افنان اللہ ، سیف الملوک کھوکھر نے بھی کاغذات جمع کرائے، ٹیکنوکریٹس نشستوں پر (ن) لیگی اعظم نذیر تارڑ اور بیرسٹر علی ظفر پی ٹی آئی نے کاغذات جمع کرائے، اعجازچودھری،عون عباس، علامہ ساجدمیرو متعددامیدواروں نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے , 3 مارچ کو پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر الیکشن ہونگے۔