نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

14 Feb, 2020 | 06:35 PM

M .SAJID .KHAN

(یاور ذوالفقار)سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے، نواز شریف کی مصدقہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد انکے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے،رپورٹ میں نوازشریف کی کورونری انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔

نواز شریف کی اگر کورونری انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو ان کی جان کو خطرہ ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دل کو خون کی روانی تسلسل سے نہیں ہو رہی ہے، نوازشریف کے غیر متوازن پلیٹلیٹس کی وجہ سے نواز شریف کی حالت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے، نوازشریف کی طبی معائنہ کیلئے کنسلٹنٹ ہماٹالوجسٹ ڈاکٹر کاظمی چوبیس فروری کا وقت لیا گیا ہے، ان کو علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے۔

 وکیل امجد پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم پر نواز شریف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیا ہے، لندن میں کلینکل ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے، میڈیکل کنسلٹنٹ کے مطابق نواز شریف سفر کے قابل نہیں، نواز شریف کے میڈیکل پروسیجرز اس ماہ کے آخری ہفتے میں شیڈولڈ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی درخواست پر احتساب عدالت نے آج نواز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دیا۔

نواز شریف کی 12 بارہ فروری کو معائنے کے بعد تیار کی گئی رپورٹ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہوگئی،گزشتہ دنوں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ  پیچیدہ نوعیت کی متعدد جان لیوا بیماریاں لاحق ہونے کی بناءپر میاں نوازشریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے،عارضہ قلب کی بناءانہیں پہلےبھی دومرتبہ اوپن ہارٹ سرجری سمیت متعدد قسم کےعلاج کےعمل سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے مریم نواز کے لندن جانے کا مطالبہ بھی کیا،شہباز شریف کا کہناتھا کہ معالجین نے میاں نواز شریف کےدل کی شریانوں، خون کےبہاؤ میں رکاوٹ اوردل کے بڑے حصےکے شدید متاثر ہونےکا انکشاف کیا ہے،میاں نواز شریف کی صحت کی غیرمستحکم صورتحال کے پیش نظرمریم نوازکو اپنے والد کےپاس لندن جانے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں