بلندوبالاعمارتوں کیلئے قانون میں ترامیم

14 Feb, 2020 | 05:04 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب)وزیراعظم کےویژن کے تحت کم آمدن والوں کےلیےہائی رائزرہائشی بلڈنگ کو پروان چڑھانےکےلیے ایل ڈی اے نےپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کےقانون میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایل ڈی اے نےہائی رائزعمارتوں کےفروغ کےلیےقانون تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے،سو کنال پررہائشی اپارٹمنٹ کی سکیم بھی منظوری کےلیے جمع کرائی جاسکےگی،سو کنال پرمحیط اپارٹمنٹ سوسائٹی کےلیےسڑکوں کو چوڑائی کوبھی کم کردیا گیا،سڑکوں کی کم سےکم چوڑائی تیس فٹ سے کم کرکے پندرہ فٹ کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

اس سے قبل رہائشی سکیموں میں اپارٹمنٹس کےلیےایریا مختص کیاجاتا تھا، قانون میں سو کنال پررہائشی سکیم تومنظور کرائی جاسکتی تھی لیکن اپارٹمنٹس سکیم نہیں ہوسکتی تھی، ایل ڈی اے نےپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمزرولز میں ترامیم کا فیصلہ کیاتھا،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کےمطابق قانون میں ترامیم کوگورننگ باڈی سے منظور کراکرصوبائی کابینہ برائے قانون کو بھجوا دی گئی تھی۔

قانون سازی سے وزیراعظم کے ویژن کووسعت اور کم آمدن رہائشی کاروبارکوفروغ ملےگا،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے پی آئی اے روڈ رحمان پورہ بازار اور جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

جس دوران سرکاری راہداری پر موجود ریڑھیوں، پھٹوں پلاسٹک کی کرسیاں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرنا جبکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا کہنا تھا کہ سرکاری راہداری پر موجود تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں جن کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں