ازبکستان کے سیکرٹری تجارت کا لاہور چیمبر کا دورہ

14 Feb, 2020 | 04:14 PM

Azhar Thiraj

شہزاد خان : ازبکستان کے سیکرٹری ٹریڈ جسور سعید احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور نائب صدر لاہور چیمبر میان زاہد جاوید سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت بڑھانے اور تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔


لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اہم اجلاس میں سیکرٹری ٹریڈ جسور سعید احمد ،نائب صدر لاہور چیمبر میاں زاہد جاوید ،ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر واصف یوسف،محمد جاوید سمیت دیگر شریک ہوئے،سیکرٹری ٹریڈ جسور سعید احمد نے کہا کہ ازبک کا تجارتی وفد مقامی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں کیلئے دورے کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان کٹیلاگ شو کا بھی اہتمام کرے گا نائب صدر ایوان صنعت وتجارت میاں زاہد جاوید نے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے مابین فارما،ٹیکسٹائل ،انرجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھایئں گے، میاں زاہد جاوید نے کہا کہ ازبک تجارتی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بڑی مانگ ہے ،دونوں ممالک کی تجارتی منڈیوں سے متعلق معلومات کے تبادلے سے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھے گا ،جس کا فائدہ دونوں ممالک کو ہوگا۔
 
 

مزیدخبریں