نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ اور اخوت میں معاہدہ طے پاگیا

14 Feb, 2020 | 03:58 PM

Azhar Thiraj

عمران یونس : نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےتحت گھروں کی تعمیر کیلئےبلا سود قرض کی فراہمی پرپنجاب ہاؤ سنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی اوراخوت کے درمیان معاہدہ طےپا گیا۔

پھاٹا اور اخوت کےدرمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں وزیرہاﺅسنگ میاں محمود الرشید اورسیکرٹری ہاﺅسنگ ندیم محبوب بھی شریک ہوئے،ڈی جی پھاٹا ندیم سروراوراخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نےمعائدے پرستخط کیے،میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ کم آمدن والےافراد کو اخوت کی طرف سےبلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 5لاکھ روپے کا یہ قرض 3مرلہ پلاٹوں کےمالکان کو فراہم کیا جائے گا، سیکرٹری ہائوسنگ ندیم محبوب نےآگاہ کیا کہ قرض کی اقساط متعین کر دہ مدت میں وصول کی جائیں گی،قرض کی فراہمی کےحوالے سے الاٹیوں کی سکرونٹی اخوت کرے گا۔

یاد رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ’’نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ ‘‘کے تحت ملک بھر میں 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کررکھا ہے،پی ٹی آئی حکومت کے 100روزہ پلان میں اسے شامل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں