موٹرسائیکلوں میں تصادم سے نوجوان جاں بحق

14 Feb, 2020 | 03:37 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد بھٹی)مملکت خدا داد پاکستان میں ہرہفتے کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی ٹریفک حادثہ رونما ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سالانہ ہزاروں قیمتی جانیں جان کی بازی ہار جاتی ہیں، رائیونڈ سٹی میں بھی خوفناک حادثہ پیش آیا۔

یوں تو ٹریفک حادثات دنیا بھرمیں ہوتے رہتے ہیں,ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہوجاتے ہیں،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ٹریفک حادثات پر کافی حد تک قابو پالیا ہے لیکن ترقی پذیرممالک میں یہ مسئلہ بدستور حل طلب ہے۔

ہمارے ملک میں حادثات کے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور تیز رفتاری ہے،کم عمر ڈرائیوروں کا گاڑی چلانا یہ بھی ایک لمحہ فکریہ ہے،ہمارے ملک میں اس کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے،بس کسی دوست یا رشتہ دار سے گاڑی چلانا سیکھ لی اور ملکی شہراہوں پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑانا شروع کردیتے ہیں،کبھی کبھار کہیں کوئی چیکنگ ہوجائے تو رشوت یا سفارش کے ذریعے جان چھڑانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

رائیونڈ سٹی میں تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا،حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہوگیا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی،ریسکیو نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیاگیا، پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، اکثر ڈرائیورحضرات ملکی شاہراہوں پر لگے سائن بورڈ کی علامتوں اور اشاروں پر عمل کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتےہیں؛ کیونکہ انہیں کسی قسم کے جرمانے کا خوف ہی نہیں ہوتاہے،معاشرے میں سگنل توڑنا جرم نہیں سمجھا جاتا،ایسے واقعات کی شرح میں کمی کے لئے متعلقہ اداروں کا موثر حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

مزیدخبریں