اپوزیشن کا مشن احتساب کو بریک لگوانا ہے، گورنر پنجاب

14 Feb, 2020 | 03:16 PM

وقار نیازی

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کامشن احتساب کو بریک لگوانا ہے جو نہیں لگے گی.
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپوزیشن کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں کچھ ہونے کی آس لگانیوالی اپوزیشن بس خود کو تسلی دے رہی ہے ، 2023تک کئی مارچ کے مہینے آئیں گے مگر وزیر اعظم عمران خان ہی ہونگے - انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار ی پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا 'گور نرچوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی وزیر اعظم عمران خان خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اتحاد اور یکجہتی کا تقاضہ کر رہے ہیں اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرے 'گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ' داخلی استحکام اور معیشت میں بہتری آئی ہے، معیشت کی مضبوطی کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں 'گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بھی کرپشن و دیگر جر ائم کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں