شفیق آباد ،پلازہ کی چھت گرنے سے4 مزدور جاں بحق

14 Feb, 2020 | 02:42 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد بھٹی) شفیق آباد کے علاقہ میں پلازہ کی چھت گرنے سے 4 مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شفیق آباد میں زیر تعمیر پلازہ کی چھت گرگئی، مزدور پلازہ میں کام کررہے تھے اچانک چھت گر گئی، واقعہ کے فوری بعد ریسکیو1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں،چھت گرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں جبکہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ پلازہ کی چھت گرنے 5مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے,امدادی ٹیمیں ملبے کو ہٹا رہیں ہیں،مزدور زیر تعمیر پلازہ میں کام کررہے تھے کہ اچانک چھت منہدم ہوگئی، عمارت میں لینٹر ڈالا گیا تھا جو ٹوٹ گیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کوئی بھی نمائندہ ابھی تک جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا,افسوسناک واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت خضر حیات،عبدالرشید، ابوہریرہ کے نام سے ہوئی ہے.

ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، عینی شاہدین کا کہناتھا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو کا عمل جاری ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں کی نگرانی کے لئے اے سی تبریز مری پہنچ گئے,پولیس ذرائع کے مطابق پلازہ 4 سے ساڑھے چار کنال اراضی پر مشتمل ہے جس کی تعمیر کا کام کئی عرصے سے جاری تھا، تفتیش کے بعد ہی جگہ کے مالک کا تعین کیا جاسکے گا۔

گزشتہ دنوں  نشتر کالونی میں پلازہ کی چھت گر گئی تھی، چھت گرنے کی زوردار دور تک سنی گئی جس سے اہل محلہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، چھت گرنے سے  22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء کا کہناتھا کہ علی رضا کو پلازہ کی چھت سے دھکا دے کر قتل کیا گیا

مزیدخبریں