پیپکو کا اووربلنگ کی تحقیقات کرنےکا حکم

14 Feb, 2020 | 01:32 PM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) سرکاری محکموں اور اداروں کی سنی گئی، پیپکو نے لیسکو کو  اربوں روپے کی اووربلنگ کی تحقیقات کرنےکا حکم دیدیا۔

لیسکو  کی جانب سے سرکاری اداروں اور ٹیوب ویلز کو اربوں روپے کی اووربلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر  پیپکو نے بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو کو سرکاری محکموں اور اداروں کو  ہونے والی اووربلنگ کی تحقیقات کا حکم دیدیا، پیپکو احکامات کی روشنی میں لیسکو نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز لیسکو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائیگی، کمیٹی تیس روز کے دوران اووربلنگ پر تحقیقات کر کے رپورٹ ارسال کرے گی، جس کے بعد کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، پیپکو نے دو ہزار سترہ سے اٹھارہ کے دوران ہونے والی اووربلنگ پر تحقیقات کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزیدخبریں