(سٹی42) شہر میں برائلر، فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری سے قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔
زندہ مرغی1 روپے کمی کے بعد 159 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ مرغی کا گوشت کمی کے بعد 231 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ فارمی انڈے 94 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔
دوسری جانب فارمر حضرات کا اپنی جگہ رونا ہے کہ مرغی کی تیاری میں ان کا خرچہ زیادہ آتا ہے اور مرغی کا ریٹ زیادہ تر کم رہتا ہے، فارمر حضرات کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مرغی کی فیڈ کے ریٹ کم کیے جائیں تاکہ وہ مزید نقصانات سے محفوظ رہیں۔واضح رہے کہ فیڈ کے نرخناموں میں اضافے کی وجہ سے اکثر فارمر مالکان نے اپنے فارم بند کردیئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ مزید اس طرح کے حالات رہے تو ملک میں بے روزگاری کی شرح مزید بڑھ جائے گی۔