قابل اعتراض حرکات پر 3 اداکاراؤں کو وارننگ نوٹس

14 Feb, 2019 | 11:43 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لاہور آرٹس کونسل کے الحمرا آرٹ سینٹر میں کام کرنے والے تین اداکاروں کو فحاشی پھیلانے پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، آئندہ ڈرامہ قوانین سے ہٹ کر کام کیا تو تین ماہ کیلئے بین کردیا جائے گا۔

لاہور آرٹس کونسل کے الحمرا آرٹ سینٹر کے ہال نمبر ون میں جاری سٹیج ڈرامے کے فنکار حرا نور اور نجم زیدی کو سامعین کی جانب سے براہ راست جملے بازی کرنے اور ذومعنی فقرے بولنے پر مانیٹرنگ ٹیم نے وارننگ نوٹس جاری کردیا جبکہ ہال نمبر دو کے ڈرامے چال تیری مستانی میں اداکارہ لیلیٰ صدیقی کو رقص میں قابل اعتراض حرکات پر وارننگ نوٹس جاری ہوا ہے۔

تینوں فنکاروں کو ڈرامہ ہالز میں لگے کیمروں سے مانیٹرکیا گیا اور وارننگ جاری کی گئی اگر آئندہ فنکار ڈرامہ قوانین سے ہٹ کر پرفارم کریں گے تو انہیں تین ماہ کے لئے بین کردیا جائے گا۔

         

مزیدخبریں