ایل ڈی اے کے 5 ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے

14 Feb, 2019 | 10:41 PM

Arslan Sheikh

( درنایاب ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے 5 ڈائریکٹرز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون عبد اللہ خان کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر ون ونڈو سیل تعینات کردیا، جبکہ یہاں سے ہارون رشید کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر ہڈن پراپرٹیز لگا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کچی آبادی محمد نعمان خان کا ٹرانسفرکرکے انہیں ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون لگا دیا ہے، ڈیپوٹیشن پر آنے والے تقرری کے منتظر پی ایم ایس افسر اشفاق احمد خان کو ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ تھری تعینات کیا گیا۔

معظم رشید سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے، تقرری کے منتظر دوسرے پی ایم ایس افسر شبیر حسین چیمہ کو ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن لگا دیا اور فہد انیس سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز رانا عبد الشکور نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ افرازاختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فیصل مسعود کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

         

مزیدخبریں