(عثمان الیاس) ابررحمت کیا برسی شہریوں کے لئے زحمت ہی بن گئی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ پانی سے کسی کی موٹر سائیکل خراب ہوئی تو کوئی گاڑیوں کو دھکا لگاتا نظر آیا۔
شہر لاہور میں چند گھنٹوں کی بارش نے شہر کا نظارہ ہی بدل کر رکھ دیا جہاں سڑکیں تھیں وہیں کچھ ہی دیر میں تالاب بن ہوگئے، ان تالابوں میں گاڑیاں بھی تیرتی نظر آئیں۔
پانی میں کسی کی ہوئی موٹرسائیکل بند تو کوئی اپنی سواری کو دھکا لگاتا نظر آیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ابر رحمت تو برسی لیکن ہمارے لیے زحمت بن گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کوئی ملک کو پیرس بنانے کا خواب دیکھتا تھا تو کلین اینڈ گرین مگر حقیقت کسی سے چھپی نہیں، ذار سی بارش شہر لاہور کو باغوں کے شہر سے تالابوں کا شہر بنا دیتی ہے۔