ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت نئی حکومت میں بھی پرانے طرز عمل پر گامزن

محکمہ صحت نئی حکومت میں بھی پرانے طرز عمل پر گامزن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)  دو سال قبل میو ہسپتال میں پکڑے گئے غیر معیاری اور مہنگے سٹنٹ ڈالنے کا معاملہ نئی حکومت میں بھی تاخیر کا شکار، ایف ائی اے نے محکمہ صحت کو کاروائی کرنے کے لیے یاددہانی نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مارچ دو ہزار سترہ میں ایف ائی اے نے میو ہسپتال سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کی بڑی تعداد کو قبضے میں لیا تھا جس کی انکوائری میں یہ بات سامنے ائی کہ میو ہسپتال کے ہیڈ اف کارڈیالوجی پروفیسر ثاقب شفیع کی مدد سے دو فارماسوٹیکل کمپنیز غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سٹنٹ سادہ لوح شہریوں کو مہنگے داموں پر ڈال رہے ہیں۔

 جس پر ایف ائی اے نے محکمہ صحت کو کاروائی کرنے کے لیے اجازت مانگی تاہم محکمہ صحت کی جانب سے ایف ائی اے کو کاروائی کرنے کی منظوری نہ دی گئی جس کی وجہ سے اب بھی ہسپتال سے قبضے میں لیے گئے سٹنٹ کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔  ایف ائی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز چوہدری نے اسی حوالے سے محکمہ صحت کو یاد دہانی مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ انکوائری کو ختمی شکل دی جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer