سینئر صحافی منو بھائی مرحوم کی یاد میں الحمراء ہال میں تقریب کا اہتمام

14 Feb, 2019 | 08:23 PM

Shazia Bashir

(قذافی بٹ) سینئر صحافی منو بھائی مرحوم کی یاد میں الحمراء ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، مقررین کا کہنا تھا کہ منو بھائی مرحوم سے ملنا ہے تو انکی تحریریں پڑھنی چاہیئں، منو بھائی سب کے سانجھے تھے۔

الحمراء ہال میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے میگزین ماہ نو کے منو بھائی ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات  فیاض الحسن چوہان کا  کہنا  تھا  کہ منو بھائی پاکستان کے لیجنڈ تھے، انہوں نے اپنا مقام قلم کے ذریعے بنایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے رحمان کا کہنا تھا کہ منو بھائی کو ملنا چاہتے ہیں تو انکی تحریریں پڑھیں، منو بھائی سماجی تبدیلی کے آدمی تھے، امجد اسلام امجد کا کہنا تھا کہ منو بھائی اپنے کام کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اصغر ندیم سید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منو بھائی اپنے ترقی پسند خیالات کے ساتھ چلے، کسی بھی جگہ سمجھوتہ نہیں کیا، خاور نعیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ منو بھائی شعبہ صحافت میں سب کے آئیڈیل رہے ہیں۔ تقریب سے منو بھائی مرحوم کی اہلیہ نے بھی شرکت کی، تقریب سے پروین ملک اورعاصم حفیط نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں