( قذافی بٹ ) وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان پر بھی کسی نے جادو ٹونا شروع کردیا، فیاض الحسن چوہان نے اپنے پاس جن ہونے کا بھی انکشاف کردیا، ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے مجھے خرید نہ سکے تو مجھ پر جادو ٹونا کروانا شروع کردیا ہے، میرے پاس جادو کرنے والوں سے بھی بڑا جن ہے۔
الحمراء ہال میں تقریب کے دوران وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ ان پر جادو ٹونا کیا جارہا ہے، کہنے لگے کہ ڈی جی پی آر سے محکمہ ثقافت تک کرپٹ افسروں کو کرپشن سے روکا ہے تو میرے اوپر جادو کرنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے کمرے سے ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں، لیکن انہیں نہیں پتا کہ میرے پاس جادو سے بھی بڑا جن ہے۔ ہر جادو کا توڑ میرے پاس ہے، جادو کرنے والے دم کرتے ہیں تو میں بھی ایک دم کر دیتا ہوں۔