واپڈا ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

14 Feb, 2019 | 03:18 PM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) واپڈا ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، انتظامیہ نے گریڈ 16 تک کے ملازمین کیلئے واپڈا ہاؤسنگ سکیم بنانے کا اعلان کر دیا، ممبر پاور کی سربراہی میں سات رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔

 واپڈا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو ہاؤسنگ سکیم میں گھر ملے گا، واپڈا انتظامیہ نے ہاؤسنگ سکیم بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ممبر پاور واپڈا کو ہاؤسنگ سکیم کمیٹی کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ جنرل مینجر ایچ آر کمیٹی کے وائس کنوینئر مقرر کر دیئے گئے ہیں.

اسی طرح ڈائریکٹر جنرل فنانس واپڈا، ڈائریکٹر جنرل لاء، پراجیکٹ ڈائریکٹر، جنرل سیکرٹری سی بی اے یونین اور واپڈا فاؤنڈیشن کے نمائندہ کو ہاؤسنگ سکیم کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے.کمیٹی ہاؤسنگ سکیم بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی جبکہ ان سفارشات کی روشنی میں ہاؤسنگ سکیم بنانے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائیگا۔

مزیدخبریں