(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزکے علاوہ اس علاقے میں کوئی اورسکیم بنائی گئی؟وکیل صفائی نے بتایاکہ فتح آباد،مقصود آبادودیگرعلاقوں میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں۔
جسٹس مرزاوقاص رؤف نے استفسار کیا کہ فزیبلٹی کی دستاویزات لائے ہیں؟کب بنائی گئی فزیبلٹی رپور ٹ ?جسٹس مرزاوقاص رؤف نے استفسار کیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویزات کےساتھ بتائیں،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ مڈٹرم ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت نالے کی تعمیرکی گئی،نقشے کے تحت جامع آبادکے بعدوہاں آبادی نہیں تھی۔
وکیل شہبازشریف نے کہا کہ ساراریکارڈنیب کے پاس ہے کوشش ہے کچھ نہ کچھ پیش کیاجائے،عدالت نے کہا کہ آپ نے سکیم کی اسمبلی سے منظوری کاکہاتھاوہ دکھائیں کہاں ہے؟امجد پرویزایڈووکیٹ نے گوگل میپ عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آشیانہ ہاؤسنگ سکیںڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ فواد حسن کی فواد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔