چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا:شہباز شریف

14 Feb, 2018 | 11:52 PM

رانا جبران
Read more!

سعید احمد: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی چین کے قونصلیٹ آمد، چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ اورسی پیک کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن سے ملاقات میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے۔ چین کی قیادت اور حکومت نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا۔ چین کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا۔ ہمارے دوست سی پیک سے بے حد خوش ہیں۔ جبکہ دشمن کویہ عظیم الشان منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

دوسری جانب اس موقع پر چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے منصوبوں کو حیران کن رفتار سے مکمل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ شہبازشریف نے اپنی محنت اورویژن سے پاکستان کیلئے مثالی کردارادا کیا۔ چین کی قیادت بھی شہبازشریف کی محنت کی معترف ہے۔

علاوہ ازیں چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ وزیراعلیٰ نے چین کے صدرشی جن پنگ ، وزیراعظم ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اورچینی عوام کو بھی نئے سال کی آمد پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں