سید ارسلان حیدر: ممتاز قانون دان وانسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی رسم قل انکی رہائشگاہ حالی روڈ پر ادا کی گئی۔ رسم قل میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف و سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نامور قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رسم قل انکی رہائش گاہ حالی روڈ پر ادا کی گئی۔ اس موقع پر ان کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
عاصمہ جہانگیر کی رسم قل میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اعتزازاحسن ، فیصل میر، مشہور اینکر پرسن نسیم زہرہ سمیت وکلاء برادری کے عہدیداران، مختلف این جی اوز کے نمائندوں ،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی شرکت کی۔