ڈولفن سکواڈ نے7سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء سےملا دیا

14 Feb, 2018 | 11:28 PM

رانا جبران
Read more!

عرفان ملک: ڈولفن سکواڈ نے سرائے عالمگیر سے آئے ہوئے 7 سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء سےملا دیا۔ ایس پی ڈولفن نے اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن سکواڈ ندیم کھوکھر کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی ٹیم کو چلڈرن ہسپتال کے باہر ایک7 سالہ لاوارث بچہ نظر آیا۔ اس نے بتایا کہ وہ سرائے عالمگیر سے لاہور آیا ہے اور لاپتہ ہو گیا ہے۔

ڈولفن سکواڈ نے بچے کوتھانہ غالب مارکیٹ کے حوالے کر دیا۔ کچھ ہی دیر بعد پولیس بچے کے والد تک جا پہنچی اور بچے کو اس باپ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار اسلام، طارق عزیز ، وقاص اور فریاد کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں