حسن خالد: کے پی کے سے ن لیگی رہنما پیر صابر شاہ کی ایم این اے حمزہ شہباز سے ملاقات، لودھراں کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے الیکشن 2018 کا ٹریلر قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی اس ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جاری اور تکمیل شدہ ڈویلپمنٹ ورک، سیاسی و عوامی صورت حال، پارٹی عہدیداران، تنظیم اور منتخب عوامی عہدیداران کی کارکردگی، الیکشن مہم 2018 مقامی عوامی و سیاسی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ خان صاحب اور ان کے حواریوں نے تمام وقت الزام تراشی اور کنٹینرز پر ناچنے میں گزار دیا۔ اب الیکشن سر پر آگیا تو پریشان ہیں کہ عوام میں کس منہ سے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ قومی تعمیر و ترقی کا سفرمیعاد کے آخری منٹ تک جاری و ساری رکھے گی۔ الیکشن 2018 میں عوام تخریب منافقت اور سازش کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئیے دفن کردیں گے۔