ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز انٹیلی جنس نے سمگل شدہ ایرانی ''سیب'' سے لدے 3 مزدے قبضہ میں لے لیے

کسٹمز انٹیلی جنس نے سمگل شدہ ایرانی ''سیب'' سے لدے 3 مزدے قبضہ میں لے لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:ڈیرہ اسماعیل خان سے سمگل شدہ سیب کی دوہزار پانچ سو سے زائد پیٹیاں لے کرلاہور پہنچنے والے تین مزدے کسٹمز انٹیلی جنس کے ہتھے چڑھ گئے، پچیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ایرانی سیب ضبط کرلیے گئے۔

کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر شاہدرہ جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرکے سمگل شدہ ایرانی ''سیب'' سے لدے 3 مزدے قبضہ میں لے لئے ہیں۔ سمگل شدہ سیب چمن سے ڈیرہ اسماعیل خان بھجواکر مزدوں کے ذریعے بادامی باغ منتقل کئے جارہے تھے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان طارق کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والے مزدوں سے سمگل شدہ سیب کی دوہزار پانچ سو پیٹیاں برآمدکرلی ہیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس کے مطابق یہ سمگل شدہ ایرانی سیب فروٹ منڈی کے آڑھتی فضل الہٰی اور حاجی صابر حسین نے منگوانے تھے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم میں انٹیلی جنس آفیسر ذوالفقار علی ڈوگر، حامد بابر، سہیل مرتضیٰ اورفداحسین شامل تھے۔ کسٹمز انٹیلی جینس کے مطابق ضبط کئے گئے سمگل شدہ سیب کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ انٹیلی جنس آفیسرذوالفقار علی ڈوگر کے مطابق سیب خراب ہونے سے بچانے کیلئے جلد نیلامی کر دی جائےگی۔