لیسکو؛ 3سال سے ایک ہی پوسٹ پر براجمان افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

14 Feb, 2018 | 07:18 PM

رانا جبران
Read more!

شاہد ندیم: لیسکو میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، پیپکو احکامات کی روشنی میں 3 سال سے زائد عرصہ تک ایک ہی پوسٹ پر براجمان افسران کو تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔        

 تفصیلات کے مطابق لیسکومیں وسیع پیمانےپراکھاڑپچھاڑ کر دی گئی۔ 3سال سے زائدعرصے تک ایک جگہ رہنےوالےافسران کو پیپکو نے تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ لیسکو نے پیپکو احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی منیجرسلمان مجید بٹ کولیسکوہیڈکوارٹررپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ خادم علی اخترکو ڈپٹی منیجرایم آئی ایس شیخوپورہ تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح مختارحیدرکوڈپٹی منیجر ایم اینڈ ٹی شیخوپورہ، شفقت اللہ ورک کوڈپٹی منیجرایم اینڈ ٹی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی منیجرمحمدمدثربٹ کوچیف انجینئرمٹیریل منیجمنٹ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی مینجر ایم اینڈ ٹی محمد اشفاق کوچیف انجینئرآپریشنز،منیجرصدیق اللہ خان کوڈائریکٹرکسٹمرزسروسزرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں محمدوسیم اقبال کوڈپٹی منیجر ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی جگہ محمد وقاص ظفرکوڈپٹی منیجرپاورڈِس پیج سنٹر تعینات کردیاگیا ہے۔ ڈپٹی منیجر لیاقت حسین کوچیف انجینئرآپریشنزرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمدفاروق کوڈپٹی منیجرآپریشنزکوٹ رادھاکشن لگادیاگیا ہے۔

مزیدخبریں