عمران خان نے ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا

14 Feb, 2018 | 06:34 PM

رانا جبران
Read more!

قذافی بٹ: لودھراں شکست کے بعد تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی، عمران خان نے ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا . 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ جس کے تحت شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز فیصلے سے قبل عمران خان کے ملک گیر دوروں کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق کپتان لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں جائیں گے اور عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔ دوروں کا آغاز رواں ماہ ہوگا، عمران خان دوروں کے دوران ڈویژنل سطح پر پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں اور تقریبات سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں