حکومتی ارکان صوبائی اسمبلی نے بھی محفوظ بسنت منانےکی حمایت کردی

14 Feb, 2018 | 06:08 PM

رانا جبران

عمراسلم: حکومتی ارکان صوبائی اسمبلی بھی محفوظ بسنت منانےکےحق میں، انکا کہنا ہے کہ بسنت کےتہوارنےلاہورکودنیا بھرمیں منفردپہچان دی۔

تفصیلات کے طابق صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کا کہنا ہےکہ بسنت کےتہوارکومحفوظ اندازمیں منانےکےلیےتیارہیں۔ بسنت  کے حوالے سے ایسوسی ایشن گارنٹی دے کہ کسی کی جان نہیں جائےگی۔ رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ، ایم پی اےملک وحید کا کہنا ہے کہ بسنت کےلیے خاص جگہ مختص کی جائےتوشہری اپنا شوق پوراکرسکتےہیں۔

ارکان صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ اورملک غلام حبیب اعوان کا کہنا ہے کہ بسنت کےتہوارنےلاہورکودنیا بھرمیں منفردپہچان دی۔ دنیا بھرسےسیاح بسنت منانےلاہورکا رخ کرتےتھے۔ حکومتی ارکان اسمبلی کا کہناہے کہ اگربسنت کومحفوظ طریقےسےمناناہےتو  اس کے لئے  کوئی خاص جگہ  مخصوص کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں