ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افواہیں دم توڑ گئیں، سید نور اور صائمہ نے علیحدگی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

افواہیں دم توڑ گئیں، سید نور اور صائمہ نے علیحدگی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لولی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی ہدایتکار سید نور اور اداکارہ صائمہ نے اختلافات اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق لولی ووڈ انڈسٹری کے نامور ہدایتکار سید نور اور اداکارہ صائمہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اختلافات کی خبروں کو جھوٹااور بے بنیاد قرار دے دیا۔دونوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  جھوٹی خبروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا قانونی کارروائی کریں گے۔

اداکارہ صائمہ نے کہا کہ ہم دونوں ایک ہیں اور خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں اور انشا اللہ مرتے دم تک ایک ساتھ رہیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز سے لولی ووڈ کی اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں جس پر آج سید نور اور ان کی اہلیہ صائمہ نور کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ۔سید نور اور صائمہ کے درمیان اختلافات کی  افواہیں دونوں کے ویڈیو بیان سے دم توڑ گئیں۔