(قذافی بٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر تحریک انصاف کے رکن عبدالمجید خان نیازی کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رکن عبدالمجید خان نیازی کی رکنیت الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کردی گئی تھی اب الیکشن کمیشن نے عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔