ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ کا جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کا نوٹس

وزیر اعلیٰ کا جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کلمہ چوک کے قریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتےہوئےسی سی پی اوکیپٹن رامین وینس سے رپورٹ طلب کر لی.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نےواقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوکیپٹن رامین وینس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کا دلی دکھ ہوا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔