پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امتحان کے نتائج

14 Dec, 2024 | 09:04 PM

بابر شہزاد تُرک : پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت کیلئے پراونشل مینجمٹ سروس افسران کا امتحان، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 

پی ایم ایس کوٹہ کی 26 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں 13 صوبائی افسر کامیاب قرار پائے۔ 

ایف پی ایس سی کے مطابق 26 اسامیوں کیلئے 40 پراونشل مینجمٹ سروس افسران نے اپلائی کیا، 19 امیدوار تحریری امتحان میں غیر حاضر رہے، 21 نے امتحان میں حصہ لیا۔ 2  پراونشل مینجمٹ سروس افسران کا رزلٹ روک لیا گیا ہے ۔ 

 ایف پی ایس سی نے بتایا ہے کہ 13 پراونشل مینجمٹ سروس امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد بخش الیاس راجہ ہشام مظہر، کاشف منظور، خالد پرویز، خضر حیات، محمود الحسن، شبانہ کوثر، شاہد حسین، شاہ زیب شیخ، سید محمد علی، سید رضوان علی کامیاب قرار پائے۔ پراونشل مینجمٹ سروس کے افسران توقیر حیدر کاظمی اور زاہد کامیاب قرار پائے ہیں۔ 

تحریری امتحان میں کامیاب پراونشل مینجمٹ سروس افسران کے انٹرویوز ہوں گے، انٹرویوز کے مرحلے کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں