ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر آئینی اعتراض کئے‘ تصحیح پارلیمان ہی کرےگی

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر آئینی اعتراض کئے‘ تصحیح پارلیمان ہی کرےگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری  نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں، ان اعتراضات میں فیٹف کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ 

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کے بیان پر عطا  تارڑ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں، اعتراضات میں فیٹف کا ذکر ہے اور نہ کوئی تعلق ہے۔  صدر مملکت نے آئینی اعتراضات لگائے، تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کو فیٹف سے جوڑنا بے سروپا تخیّل اور خیال آرائی کے مترادف ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے، بیان بازی، تنقید سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔