مکسڈ مارشل آرٹس; پاکستانی داؤد جان نے سینئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

14 Dec, 2024 | 07:28 PM

محمد حماد : مکسڈ مارشل آرٹس کھیل میں پاکستانی لڑکے داؤد جان نے سینئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ 

داؤد جان نے 61.2 کلوگرام و کی کلاس میں پاکستان کے پہلے نیو ورلڈ نمبر 3 رینک ایتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ، داؤد جان نے ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ 

گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس گاما  کے زیر اہتمام ایونٹ انڈونشیا جاکارتہ میں منعقد ہوا ، ایونٹ میں 63 ممالک کے 600 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 

 پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کو یوتھ اور سینئر کیٹیگریز میں میدان میں اتارا۔ یوتھ کیٹیگری میں محمد ثاقب نے 52.2 کلوگرام میں گولڈ میڈل جیتا۔ محمود کمال نے -93 کلوگرام اور +93 کلوگرام وزن کیٹیگریز میں دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ 

چیمپئن شپ میں بھارت کے 30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جبکہ قازقستان اور یوکرین نے بالترتیب 40 اور 50 انٹریز کی تھی ۔ 

مزیدخبریں