اسلامک ایڈ کے ایک ارب روپے سے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کی سنگ بنیاد

14 Dec, 2024 | 05:47 PM

Waseem Azmet

زاہد چوہدری:  صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا اکیڈمک بلاک اسلامک ایڈ  یوکے کے تعاون سے بنایا جائے گا۔

یوسی ایچ ایس کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے اسلامک ایڈ یوکے ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر ساجد مقبول، چیئرمین اسلامک ایڈ یو کے محمودالحسن، چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس راؤف، سینڈیکیٹ و فیکلٹی ممبران اور نرسوں کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر ساجد مقبول اور محمودالحسن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک بارے ماسٹر پلان پر بریفننگ بھی دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک میں چار کالجز نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ڈیجیٹل ہیلتھ اور سیمولیشن قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا، چلڈرن ہسپتال لاہور سالانہ پورے پاکستان سے آنے والے لاکھوں معصوم بچوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا،  یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچنے پر اسلامک ایڈ یوکے کے شکر گزار ہیں۔ 

 خواجہ سلمان رفیق نے کہا، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی بنیاد رکھنے میں اپنے تمام ساتھیوں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ خدمت انسانیت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو ضرور کامیاب کرتا ہے۔

Caption اسلامک ایڈ کے ایک ارب روپے سے یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز مین نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول پر کام کر رہے ہیں۔  عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔آج ہم سب یہاں ایک نیک مقصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کار خیر میں حصہ ڈالنے والوں کی کاوشوں کو قبول کرے۔

Caption یونی ورسٹی آف چلائلڈ ہیلتھ سائنسز میں اسلامک ایڈ یونائٹڈ کنگڈم کے ایک ارب روپے سے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر صحت مجوزہ عمارت کا نقشہ اور خیالی تصویر دیکھ رہے ہیں۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق  نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا، چلڈرن ہسپتال لاہور کے ساتھ گزشتہ چار سال سے انتہائی خوبصورت پروفیشنل رشتہ ہے۔  انہوں نے کہا،  انتہائی اہم تقریب میں وزیر صحت و دیگر مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلامک ایڈ یوکے کا دکھی انسانیت کا سہارا بننے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

Caption وزیر  صحٹ خواجہ سلمان رفیق نے   یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان لوگوں کو دعا دی جن کے عطیات سے یہ عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔

چیئرمین اسلامک ایڈ یوکے محمودالحسن نے اپنے عطیہ سے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،  اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے۔

پروفیسر ساجد مقبول نے اس موقع پر کہا،  اللہ تعالیٰ انسان کو زندگی میں بھلائی کے ہزاروں مواقع فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں