ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کے کھلاڑی گلبدین نائب پر جرمانہ عائد

افغانستان کے کھلاڑی گلبدین نائب پر جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی نے افغانستان کے کرکٹ آل راؤنڈر پر جرمانہ عائد کر دیا۔

 افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹر گلبدین نائب پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر گلبدین نائب پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

 امپائر کے فیصلے پر ناگواری دکھانے پر افغان کرکٹر کو جرمانہ کیا گیا، آئی سی سی نےگلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔

 گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا گیا۔  میچ کے 11 ویں اوور میں امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پر گلبدین نے نامناسب حرکت کی تھی۔