وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس بھیج دی

14 Dec, 2024 | 05:07 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس بھیج دی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے صدر ملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے ۔ اس اجلاس میں اہم قانون سازی کا امکان ہے.

قیاس آڑائیاں کی جا رہی ہیں کہ  مدارس کی رجسٹریشن کے نئے بل سمیت 8 بلز کی منظوری  کے لئے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ 

ذرائع نے نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی (ف) کی مشاورت جاری ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے مدارس کے جمعیت علما اسلام والے بِل پر بہت سنجیدہ نوعیت کے  اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور صدر آصف زرداری نے بل کو اعتراضات کے ساتھ  وزارتِ قانون کو بھیج دیا ہے۔

مزیدخبریں