ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونیاں؛ درینہ دشمنی پر فائرنگ، قانون دان اقبال جمیل ڈوگر جاں بحق

 چونیاں؛ درینہ دشمنی پر فائرنگ، قانون دان اقبال جمیل ڈوگر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چونیاں میں درینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے قانون دان اقبال جمیل ڈوگر ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگیا ۔ 

پولیس کے مطابق وکیل عدالتی امور نمٹا کر واپس گھر جا رہا تھا کہ کہچری کے نزدیک ہی مخالفین نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں اقبال جمیل ڈوگر ایڈووکیٹ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ 

پولیس سٹی چونیاں نے موقع پر پہنچ کر مقتول اور مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے ۔